اکثر افرادکو اپنی ریکارڈ کی گئی آواز کیوں پسند نہیں آتی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Apr 07, 2024

افراد کو اپنی ریکارڈڈ آواز پسند نہیں آتی یا ناخوشگوار محسوس ہوتی ہے، مگر ایسا ہوتا کیوں ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اپنی آواز کو پسند نہ کرنا بہت عام ہوتا ہے اور اس کے لیے وائس کنفرنٹیشن کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔

تو آخر لوگوں کو اپنی آواز اتنی ناپسند کیوں ہوتی ہے جبکہ دوسرے افراد کی آوازیں بالکل ٹھیک لگتی ہیں؟

مختلف حلقوں کے مطابق ہم جب بات کرتے ہوئے تو اپنی آواز سنتے ہیں تو وہ آواز باہر سے ہوا اور اندرونی طور پر ہڈیوں کے ذریعے کانوں تک منتقل ہوتی ہے۔

فریکوئنسیز کے اس امتزاج کے باعث وہ آواز ہمیں زیادہ اچھی محسوس ہوتی ہے۔

مگر جب ہم اپنی ریکارڈڈ آواز سنتے ہیں تو وہ صرف ہوا سے گزر کر کانوں تک پہنچتی ہے اور ہڈیوں والی فریکوئنسیز موجود نہیں ہوتی، جس کے باعث وہ ہمیں اجنبی اور بری محسوس ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More