یہ فیچر جی میل صارفین کی بڑی مشکل آسان کردے گا ۔۔ جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

ہماری ویب  |  Apr 07, 2024

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے استعمال سے آپ کسی بھی ای میل کو پڑھنے کی بجائے آپ اس کا خلاصہ یا سمری دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے طویل ای میلز کے اہم نکات تیار کر دے گا۔

رپورٹ کے مطابق فیچر کا مقصد ہی مصروف افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کے لیے اسمارٹ فون میں طویل ای میلز کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔

اس فیچر کی بدولت وہ افراد تیزی سے کسی ای میل کے اہم نکات کو جان کر جواب دے سکیں گے۔

اس فیچر کے لیے جی میل ایپ میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

summarize this email نامی اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کا اشارہ جی میل ایپ کے کوڈ میں ملا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More