فیس بک بھی ٹک ٹاک سے متاثر ۔۔میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک دلچسپ تبدیلی متعارف کرا دی

ہماری ویب  |  Apr 05, 2024

میٹا بھی معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے متاثر ہوگیا۔ ایک بار پھر فیس بک میں ایسی تبدیلی متعارف کرائی ہے جو ٹک ٹاک سے متاثر ہے۔

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔

یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز (مختصر ویڈیوز) اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔

اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ اسکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل اسکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔

فیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

ٹک ٹاک میں بھی فار یو پیج پر اسکرول کرنے کے دوران لائیو، طویل اور مختصر ویڈیوز کو اسی طرح کے ویڈیو پلیئر پر دکھایا جاتا ہے۔

میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

آنے والے مہینوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More