بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Apr 05, 2024

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں 20، بالاکوٹ 6، دیر (بالائی) 5، چترال، دروش 4، باچا خان (ایئر پورٹ) 2، پشاور ایک، گڑھی دوپٹہ 15،مظفر آباد (سٹی6، ایئر پورٹ4)، راوالاکوٹ، کوٹلی 2، استور7، چلاس 4، بونجی 2، گوپس ایک، چکوال، مری اور راولپنڈی (چکلالہ) میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 40، جیکب آباد 39، خیر پور، موہنجوداڑو، سکرنڈ اور پڈ عیدن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More