وزیراعظم شہباز شریف کی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے ان کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More