وزارت اطلاعات و نشریات کی سیکرٹری شاہیرہ شاہد کی قیادت میں وفد کا نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کی سیکرٹری شاہیرہ شاہد کی قیادت میں وفد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( این آئی ٹی بی )کا دورہ کیاجہاں این آئی ٹی بی کے سی ای او بابر مجید بھٹی اور ان کی ٹیم نے وفد کا خیر مقدم کیا۔

اس دورے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او بابر مجید بھٹی نے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔وفد کو ڈیٹا سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ این آئی ٹی بی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

ان مشترکہ کوششوں کا مقصد دونوں اداروں کی صلاحیتوں کو زیادہ فائدہ مند بنانا ہے۔اس موقع پر جی ٹو بی اور جی ٹو جی اور جی ٹو سی پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے موقع پرمختلف اداروں کے لیے بنائی جانے والے ڈویلپنگ ایپلیکشنزکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ایپلیکشن کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ دورے کے موقع پر دونوں اداروں نے مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More