پشاور،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاری، مزید 6667 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

پشاور۔ 04 اپریل (اے پی پی):ملک سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ تا 3 اپریل تک مزید 6667 افغان شہری اپنے وطن لوٹ گئے جن میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں

جس کے بعد پاکستان سے جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہوگئی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے وطن واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لئے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا جس میں 254 خاندان اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More