پاکستان کی ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان نے ایران کے شہر راسک اور چابہار میں پولیس اور سکیورٹی تنصیبات پر ہونے والے گھنائونے اور وحشیانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں،

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس خطے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے، یہ ایک علاقائی اور عالمی خطرہ ہے جس کے لیے پرعزم ردعمل کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More