اسلام آباد،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ و تحقیق کا قلمدان بھی سنبھال لیا

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ و تحقیق کا قلمدان بھی سنبھال لیا ۔ جمعرا ت کو وزارت آمد پر سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف اور دیگر سینئر افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ راناتنویر حسین کو وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے امور بارے بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اس کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More