ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی ٰنمائندے کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ، شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر فیصلہ کن کارروائی بارے تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

تہران۔4اپریل (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی ٰنمائندے جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر حقیقی اور فوری کارروائی کرے گی۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہم اس جرم کی فیصلہ کن مذمت کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں حقیقی اور فوری اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا جو اسرائیل کو مدد فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا۔ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ قونصل خانے پر اسرائلی حملے میں جنرل محمد رضا زاہدی اور جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی سمیت 7 فوجی مشیر مارے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More