اے این ایف کی کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار، 564 کلوگرام منشیات برآمد

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

راولپنڈی ۔4اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف4 کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکرکے 564 کلوگرام منشیات برآمدکر لی۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق چمن سے 301 کلوگرام چرس برآمدکی گئی،گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے سے 150 کلوگرام آئس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 45.6 کلوگرام افیون اور 67.2 کلو گرام چرس ،حیدرآباد میں ملزم سے 100 گرام آئس برآمدکی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More