غزہ کے لئے سعودی کوششیں ہماری پالیسی سے مطابقت رکھتی ہیں، خصوصی ایلچی جاپان

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

ٹوکیو۔4اپریل (اے پی پی):جاپان کے خصوصی ایلچی یمیورا تسوکسا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن، غزہ کا تنازعہ کم کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی سعودی کوششیں جاپانی پالیسی سے مطابقت رکھتی ہیں۔این ایچ کے ،کے مطابق جاپان کے خصوصی ایلچی سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی اور کنگ سلمان امدادی مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البائز سے ملاقاتیں کیں۔یمیورا تسوکسا کے دورے کا مقصد عرب ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط کر کے غزہ کا تنازعہ کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

جاپان کے خصوصی ای کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جاپان کی پالیسی کے مطابق غزہ کا تنازع کم کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ یمیورا تسوکسا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2728 کو بالآخر جاپان کی سربراہی میں منظور کیا۔قرارداد میں غزہ میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی اور حماس کے زیرِحراست یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More