اسرائیل کے شام میں فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

دمشق۔4اپریل (اے پی پی):اسرائیل نے شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں فوجی اہداف پر میزائل حملے کئے ۔ شنہوا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس(ایس او ایچ آر) کے مطابق اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میزائل حملوں میں شام کے صوبہ قنیطرہ کے رفید اور تل الفرس اور درعا میں تل الجبیہ کے دیہات کے قریبی فوجی اہداف کو نشانہ بنایاجس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول نہیں ہوئی۔

ایس او ایچ آرنے کہا کہ اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے اب تک شام پر 32 بار حملے کئے جن میں 22 فضائی اور 10 زمینی حملے شامل ہیں جن میں 129 فوجی شہید ، اور دو خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More