ویتنام ، کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 4 کان کن ہلاک، 7 زخمی

اے پی پی  |  Apr 03, 2024

ہنوئی۔3اپریل (اے پی پی):ویتنام میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 4 کان کن ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ویتنام کے شمالی صوبے کوانگ نین میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے باعث آگ لگنے سے4کان کن ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ کہا گیا ہے کہ سات زخمی کان کنوں کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More