وفاقی حکومت بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے پرعزم ہے، سردار اویس احمد خان لغاری

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت توانائی کی طرف سے منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات تمام زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ان زرعی ٹیوب ویلز کی وجہ سے حکومت کو 80 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) حکام کو ہدایت کی کہ وہ زرعی ٹیوب ویلز سے وابستہ فیڈرز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے لئے پائیدار اور موثر توانائی کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری توانائی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More