آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا،ترجمان محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہے گا تاہم شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 20 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 72 فیصد رہی،

اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 119،یو ایم ٹی 80،لاہور امریکن سکول 72، فیز8 ایوی گر ین 86،فیز8 ڈی ایچ اے 88، فدا حسین ہائوس74 ، ذکی فارمز 137 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 74 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More