پاکستانی حافظ قرآن بچے نے عالمی مقابلہ حسن قرأت اپنے نام کرلیا، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Apr 02, 2024

پاکستان کے کم عمر حافظ قرآن اور آٹھویں جماعت کے طالبعلم ابوبکر نے قرآن پاک کی تلاوت کے عالمی مقابلے میں کارنامہ انجام دیتے ہوئے عراق میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن قرأت جیت لیا۔

العمید انٹرنیشنل حسن قرآت مقابلے کا اہتمام عراق میں روضہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی انتظامیہ نے کیا تھا، جس میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے قاری بچوں نے حصہ لیا تھا جو کہ متعدد مرحلوں پر مشتمل تھا اور اس کا آغاز 2 مارچ سے ہوا تھا۔

اس مقابلہ حسن قرأت میں بچوں اور بڑوں کی علیحدہ علیحدہ کیٹیگریز میں قرآن پاک کی تلاوت کو سنا گیا جس میں بچوں کی کیٹیگری کے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستانی قاری حافظ محمد ابو بکر نے خوبصورت تلاوت کرتے پوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محمد ابوبکر کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

اس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ابوبکر کی خوبصورت تلاوت سننے والے صارفین داد دیے بغیر رہ نہ سکے اور انہیں خوب سراہا۔

فاتحین کو اعزازی شیلڈز کے علاوہ نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More