الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا صوبے کی حد تک سینیٹ کے انتخابات ملتوی کر دیئے

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پرصوبے کی حد تک سینیٹ کے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

منگل کو الیکشن کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے یکم مارچ 2024 کو سنی اتحادکونسل اور دیگر کی درخواستوں پر مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ دیاتھا جسے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تاہم 4 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کافیصلہ برقرار رکھا تاہم ان ارکان سے حلف کامعاملہ ابھی تک التوا میں ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے سینیٹ کے انتخابات کو ان ارکان کے حلف تک ملتوی کر دیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More