شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

سیئول ۔2اپریل (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔یونہاپ نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

سیئول کے جائزوں کے مطابق یہ میزائل تجربہ پیانگ یانگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 06:53 پر کیاگیا۔ اس سے قبل میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More