ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر شام/رات میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40،چھور، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More