وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے

۔گذشتہ روزعلی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے ذریعہ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش ہونے سے گریز نہیں کیا،درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،

درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وکیل کا یہ بھی کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ علی امین گنڈاپور کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر چکی ہے،راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرا دی، جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے اورکیس کی مزید سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More