الیکشن کمیشن ، سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے سیکرٹریخیبر پختونخوا اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کی وضاحت

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن ، سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہے۔

سینیٹ الیکشن 2024 کے حوالہ سے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے بیان پر ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نےوضاحت کی کہ 10 مارچ 2024 کو سیکرٹری صوبائی اسمبلی کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کا اعلامیہ اور 14 مارچ کو الیکشن پروگرام اور پبلک نوٹس شئیر کیا گیا،19 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے انعقاد اور2 اپریل کو پولنگ ڈے کے حوالہ سے انتظامات بارے مراسلہ بھی بھیجا گیاہے

جبکہ21 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں ووٹرز یعنی ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئےتحریری ہدایات بھی سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو بھیجی گئیں جس کی کنفرمیشن بھی 26 مارچ کو کی گئی۔اسی طرح الیکشن کمیشن ، سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More