اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل تیار ۔۔ کسی بھی آواز کو چند سیکنڈ میں نقل کر سکتا ہے

ہماری ویب  |  Apr 01, 2024

اے آئی دنیا میں ہر جانب اپنی صلاحیت منظر عام پر لا رہی ہے جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر دکھ دیا ہے۔ اب اوپن اے آئی ایک نئی حیرت انگیز چیز سامنے لایا ہے۔

اوپن اے آئی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو چند سیکنڈ میں کسی بھی فرد کی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس اے آئی ماڈل کو وائس جنریشن کا نام دیا گیا ہے جس پر کمپنی 2022 کے اختتام سے کام کر رہی ہے۔

اس ٹیکسٹ ٹو وائس جنریشن پلیٹ فارم پر محدود حلقوں کو رسائی فراہم کی گئی ہے۔

مذکورہ اے آئی ماڈل کسی بھی فرد کی آواز کے 15 سیکنڈ کلپ کے ذریعے اس کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اے آئی سے تیار ہونے والی آواز تحریری ہدایات کو مختلف زبانوں میں پڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اوپن اے آئی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ وائس انجن متعدد صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More