امن و امان کی خراب صورتحال کی جڑ قبائلی جھگڑے ہیں،ختم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی سندھ

اے پی پی  |  Mar 31, 2024

لاڑکانہ۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے میر عابد خان سندرانی کے آبائی گاؤں دڑی سندرانی پہنچے،میر عابد خان سندرانی کی اہلیہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم رکن اسمبلی میر عابد خان سندرانی کی اہلیہ کی دعائے مغفرت کے لیے دڑی سندرانی پہنچے ہیں۔اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

امن و امان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور پاک فوج کے تعاون سے امن و امان کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔امن و امان کی خراب صورتحال کی جڑ قبائلی جھگڑے ہیں جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایم پی ایز مکیش کمار چاولہ،امداد علی پتافی، وزیراعلیٰ کے صوبائی مشیر احسان الرحمان خان مزاری، کمشنر لاڑکانہ،ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر کشمور اور دیگر موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More