مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے ضوابط پرعمل کریں، وزارت حج

اے پی پی  |  Mar 31, 2024

مکہ مکرمہ۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام آنے والے زائرین ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرم کوجاری کی گئی ہدایات میں کہا گیاہے کہرمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی کثرت کے باعث غیرمعمولی ازدحام پرقابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے راہداریوں میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے۔انتظامیہ نے کہا کہ الیکٹریکل زینوں پر کسی صورت میں نہ بیٹھیں۔

راستوں کو کھلا رکھیں تاکہ غیرمعمولی ازدحام نہ ہو۔مسجد الحرام میں غیرضروری سامان لے کر نہ جائیں۔ اضافی بیگ وغیرہ سے دوسروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں سامان کو سنبھالنا بھی دشوار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More