سعودی وزیر خارجہ کا فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اے پی پی  |  Mar 31, 2024

ریاض۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمد مصطفی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےسعودی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹرمحمد مصطفی کو فلسطینی حکومت کی تشکیل اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں فلسطینی حکومت عوام کی بہتری کےلیے مناسب اقدامات کرے گی۔

ٹیلی فونک رابطے میں غزہ پٹی اور اس کے اطراف کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا علاوہ ازیں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More