بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد کا افتتاح

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

ڈھاکہ۔30مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش میں برہما پتر دریا کے کنارے آباد بستی میمن سنگھ کے نزدیک خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق مسجد کے افتتاح کے موقع پر مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کی لیڈر جوئیتا تونو نے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ سراؤں کے لیے مسجد کی زمین حکومت نے فراہم کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے مدرسے میں جا کر قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ جیسے ہی لوگوں کو پتا چلا کہ وہ خواجہ سرا ہیں تو انہیں مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا لیکن اب ہمارے لیے بننے والی اس مسجد میں آنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے حقوق اور ان کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے میں سرکاری طور پر اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کو اپنی شناخت اپنے جینڈر کے اعتبار سے کرانے کی اجازت دی گئی تھی اورکئی خواجہ سرا بنگلہ دیش کی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More