پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف شعور وآگہی کا عالمی دن 4 اپریل کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف شعور وآگہی کا عالمی دن 4 اپریل کو منایا جائے گا۔ عالمی دن کی مناسبت مختلف تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسز کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات اور ان سے بچنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عالمی کوششوں پر روشنی ڈالنا اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 8 دسمبر 2005 کو 4 اپریل کو عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال چار اپریل کو دنیا بھر میں سرنگوں کے خاتمے کی مہم اور اس سے متعلق آگہی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔بارودی سرنگیں ایک ایسا ہتھیار ہے کہ جو نہ صرف جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سبب بنتا ہے، بلکہ جنگ ختم ہونے کے بعد زمانہ امن میں بھی ہلاکت خیزی پھیلاتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More