ہم اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتے بلکہ مشورہ دیتے ہیں، پینٹاگان

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

واشنگٹن۔30مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔ ’العربیہ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹرک رائڈر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتا بلکہ صرف مشورہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ دوسرے اتحادیوں کی طرح سکیورٹی پارٹنرشپ ہےہم خطے کے شراکت داروں کے ساتھ غزہ کے مستقبل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مرحلے پر ہماری توجہ غزہ کو امداد پہنچانے پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امر یکا اسرائیل کے شانہ بشانہ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More