سعودی فضائیہ کی یونان میں واریر انیوکس 2024 میں شرکت

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

جدہ ۔30مارچ (اے پی پی):سعودی فضائیہ کے دستے یونان میں اپریل میں ہونے والی فضائی مشقیں ’واریراینوکس 2024 ‘ میں شرکت کریں گے۔سبق نیوز کے مطابق سعودی فضائیہ کے چیف کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل شاہ فہد ایئربیس پرمشق کی جائے گی۔

کمانڈر ترکی بن بندر نے مشقوں میں شرکت کے لیے جانے والے دستے کے کمانڈر سے تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ براعظم یورپ کی سطح پر ہونے والی اپنی نوعیت کی انتہائی اہم مشقیں ہیں جس میں سعودی فضائیہ اپنے 6 ٹائیفون طیاروں اور اس کے مکمل یونٹ کے ساتھ شرکت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کا مقصد فضائیہ کے یونٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تجربات کے تبادلہ سے استفادہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More