بھارتی شہری پیدل سفر کرکے 8 ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گیا

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

مدینہ منورہ۔30مارچ (اے پی پی):بھارت کا شہری سیدعلی پیدل سفر کرکے8ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ناسک سے پیدل سفر کا آغاز کیا، مختلف ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور ہریانہ سے گزرتے ہوئے دہلی سے ایران پہنچا، وہاں سے عراق اور پھر سعودی عرب میں داخل ہوا۔

اب ریاض سے مدینہ منورہ پہنچا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا نظام ہے جو اپنے طور پر درست ہے، ایران اور عراق بھی گیا لیکن مجھے سعودی عرب کا نظام زیادہ اچھا لگا۔ مجھے یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو دی جانی والی سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More