اے پی پی  |  Mar 30, 2024

ریاض۔30مارچ (اے پی پی):سعودی ایوان شاہی کی جانب سے مزید8غیرملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

عکاظ کے مطابق سرکاری جریدے ام القری نے ادارہ شہری امور کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں مقیم عبدالالہ جلال عبدالرکریم ، ان کی اہلیہ وشا معروف حسن اور بچے جن میں صحیب ، محمد، وعد اور عائشہ کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاض کے ادارہ شہری امور نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے نمبر 59 کے مطابق یاسمین یاسرعبدالرحمن الترکاوی کو بھی سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More