ایک سیکنڈ میں 156 ٹریلین فریم عکسبند کرنے والا دنیا کا تیز رفتار کیمرہ تیار

ہماری ویب  |  Mar 28, 2024

ایک ایسا کیمرہ تیار کرلیا گیا ہے جو کسی بھی لمحے کو باآسانی اپنے اندر محفوظ کرسکتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے دنیا کا تیز ترین کیمرا تیار کیا گیا ہے جس کی تصاویر کھینچنے کی رفتار نے سب کو دنگ کر دیا۔

SCARF نامی کیمرا 156.3 terahertz (ٹی ایچ زی) کی اسپیڈ سے تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

اسی طرح اس کے پکسلز 156.3 ٹریلین فریم فی سیکنڈ کے مساوی سمجھے جاسکتے ہیں۔

مذکورہ کیمرے کو سائنسی تحقیقی کے حصول کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

اسکارف نامی اس کیمرے کو کینیڈا کے پروفیسر جیانگ لیانگ اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے جو عالمی سطح پر الٹرا فاسٹ فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں۔

اس کیمرے کے تجربات اب تک کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اس کے ذریعے بہت تیزی سے ہونے والے واقعات جیسے سیمی کنڈکٹر کے جذب ہونے کا عمل کھینچنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More