چین کی باسیرو دیومے فائے کو سینیگال کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

بیجنگ۔27مارچ (اے پی پی):چین نے باسیرو دیومے فائے کو سینیگال کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ممالک کو ’’اچھے دوست اور بھائی ‘‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کو کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے ، عملی تعاون کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے سینیگال کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سینیگال میں بلا رکاوٹ ووٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سینیگال کے صدارتی انتخابات پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More