متحدہ عرب امارات اور اردنی فضائیہ کا شمالی غزہ میں ایئر ڈراپ آپریشن،امدادی سامان پہنچایا گیا

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

غزہ ۔27مارچ (اے پی پی):اردن اور متحدہ عرب امارات(یواے ای) کی فضائیہ کی جانب سے شمالی غزہ کے متاثرین کے لیے مشترکہ امدادی ایئرڈراپ آپریشن کیا گیا ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق مشترکہ امدادی آپریشن اردن اور یواے ای کے درمیان غزہ میں فلسطینی عوام کو امداد پہنچانے کے لیے تعاون کے ضمن میں کیا گیا ۔ایئرڈراپ آپریشن کا مقصد شمالی غزہ اور ان علاقوں میں امداد پہنچانا ہے جہاں زمینی رسائی مشکل ہے۔

مشترکہ آپریشن میں غزہ میں 22 ٹن امدادی سامان ڈراپ کیا گیا، امدادی آپریشن کو الفارس الشہم تھری کا نام دیا گیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے قبل ازیں طیاروں، بحری جہازوں اور ٹرکوں کے ذریعے بھی امدادی سامان غزہ کے متاثرین کے لیے ارسال کیا جا چکاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More