سعودی عرب کے وزیرخارجہ اور فرانسیسی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

ریاض ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیگورنیٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور عالمی حالات کے علاوہ غزہ کی تازہ ترین صورتحال پرخصوصی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کا جلد از جلد بہتر حال تلاش کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔علاوہ ازیں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں کو تیز کرنے کے لیے محفوظ راہداری کی اہمیت پر بھی بحث کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More