مالی حالت غیر مستحکم ہوچکی،ہ مئی کے آخر تک امدادی آپریشنز کے لیے فنڈز ہیں ، انروا

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

جنیوا ۔27مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فلسطینیوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس کے حوالے سے ادارے ’’ انروا‘‘ نے کہا ہے کہ ادارے کی مالی حالت غیر مستحکم ہوچکی ،اس کے پاس اپنے امور چلانے کے لیے صرف مئی تک کے لیے فنڈز ہیں۔

یہ بات انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جنیوا میں رائٹرز کو انٹرویو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ امدادی ادارے کے پاس صرف مئی کے آخر تک اپنا کام چلانے کے لیے فنڈز ہیں ، انروا کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح ر ہے متعدد عطیہ دہندگان نے اسرائیلی الزامات کی وجہ سے اپنی فنڈنگ روک دی تھی ،

اس نے الزامات عائد کیے تھے کہ انروا کے کچھ ملازمین نے اسرائیل پرحماس کے حملے میں حصہ لیا تھا۔جنوری کے آخر میں اسرائیل نے غزہ میں ادارے کے تقریباً 13,000 ملازمین میں سے 12 پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More