یوکرین میں امن کے حوالے سے ہمارے بغیر کوئی بھی سربراہی اجلاس بے کار ہو گا، روس

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

ماسکو ۔27مارچ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ اس کی شمولیت کے بغیر یوکرین میں امن کے حوالے سے کوئی بھی سربراہی اجلاس بے سود ہوگا۔

تاس کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہی۔ا نہوں نے کہاکہ روس خود کو مغرب سے بچانے کے لیے یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، یو کرین کا مسئلہ روس کی شرکت کے بغیر حل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کی طرف سے روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کنٹرول کرنے اور انہیں یوکرین کے حوالے کرنے کے منصوبوں کی بھی مذمت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More