سیکرٹری خارجہ کا روسی سفارت خانے کا دورہ، ماسکو دہشت گرد حملے کی مذمت ، جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے میں قتل عام پر پاکستان کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر سفارتخانے میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی طرف سے ماسکو میں دہشت گردی کے کے واقعہ کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور قومی دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More