ترکیہ ،2023 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر کمی، 9.4 فیصد رہ گئی

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

انقرہ۔26مارچ (اے پی پی):ترکیہ میں بےروزگاری کی شرح2023 میں سالانہ بنیاد پر 1 پوائنٹ کم ہو کر 9.4 فیصد رہ گئی جو گزشتہ 10 سالوں میں کم ترین سطح ہے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کے شماریاتی ادارے ٹی یو آئی کےنے 2023 کے لیے لیبر فورس کے اعدادوشمار پیش کیے ہیں جن کے تحت 2023 میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد میں گزشتہ سال (2022)کے مقابلے میں 3 لاکھ 18 ہزار افراد کی کمی ہوئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More