اٹلی کی روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت ، ملک بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا اعلان

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

روم ۔24مارچ (اے پی پی):اٹلی نے روس کے مضافاتی کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ملک بھر میں اہم نقل و حمل، ثقافتی اور مذہبی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔شنہوا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے روس میں اس حملے کو معصوم شہریوں کا قتل عام قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے اس وحشیانہ عمل کی شدیدمذمت کی ہے۔

ایک بیان میں اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے کہا کہ دنیا اس حملے کے متاثرین کے پیچھے متحد ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا۔اٹلی کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے اٹلی کے دارالحکو مت روم اور دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں، ٹرین سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ اہم ثقافتی اور مذہبی مقامات سمیت “حساس” مقامات پر سیکورٹی کی سطح بلند کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ پیر کو روس حملے کے بعد ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More