مصر اور متحدہ عرب امارات کے صدور کی ملاقات ، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال اور غزہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

قاہرہ ۔24مارچ (اے پی پی):مصر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شنہوا کے مطابق مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعاون کے افق کو وسیع کرنے کے امید افزا مواقع کا بھی جائزہ لیا۔دونوں رہنماوں نے اقتصادی، سرمایہ کاری، ترقی اور سیاسی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل اور خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تیز تر کوششوں اور غزہ میں بے پناہ انسانی مصائب کے خاتمے کے لیے کافی مقدار میں انسانی امداد کے نفاذ کا کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خطے میں انصاف، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے دو ریاستی حل کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امارات نے فروری میں مصر میں 35 بلین امریکی ڈالر کی قابل ذکر سرمایہ کاری کی نقاب کشائی کی، جس سے بحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ ساتھ زمین کے ایک بڑے حصے کے ترقیاتی حقوق حاصل کیے گئے۔ سرمایہ کا یہ خاطر خواہ انفیوژن مصر کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ غیر ملکی کرنسی کی کمی اور بڑھتے ہوئے افراط زر کے دباؤ سے دوچار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More