اقوام متحدہ کے سربراہ کی روس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

ویانا۔23مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔شنہوا کے مطابق انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی “سخت ترین الفاظ میں” مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکریٹری جنرل سوگوار خاندانوں اور عوام اور روس کی حکومت سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More