الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید یوسف رضا گیلانی فیڈرل کیپٹل ، جام سیف اللہ خان ، محمد اسلم ابڑو صوبہ سندھ، عبدالقدوس صوبہ بلوچستان سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے میر دوستین خان ڈومکی اور آزاد امیدوار عبدالشکور خان کامیاب قرار پائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More