گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی حملے میں شہید ہونے والے سپاہیوں بہار خان اور عمران علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

راولپنڈی۔22مارچ (اے پی پی):گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔

ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں ۔مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More