انڈونیشیا نے غیر قانونی فلپائنی ماہی گیر جہا ز پکڑ لیا

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

جکارتہ۔22مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا نے بحیرہ سولاویسی سے فلپائن کے ایک غیر قانونی ماہی گیری کے جہاز اور اس کے عملے کے4ارکان کوپکڑ لیا ہے ۔

شنہوا کے مطابق انڈونیشیا میں بحری وسائل اور ماہی پروری کی نگران کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پنگ نوگروہو ساکسونو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بحری جہاز اس وقت پکڑا گیا جب وہ فلپائن کے جنرل سانتوس شہر میں تقریباً 2ٹن تونا مچھلی غیر قانونی طورپر لے جارہا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ اس جہاز نے 2022سے مارچ 2024تک انڈونیشیا سے فلپائن تک غیر قانونی طور پر مچھلیوں کی منتقلی شروع کی جس سے انڈونیشیا کو تقریباً 90,000 امریکی ڈالر تک کا نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم انڈونیشیا کے ماہی گیری کے وسائل کی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور غیر قانونی ماہی گیری کے مرتکب افراد کو ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے سنجیدہ ہیں کہ ہم سخت کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More