اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی قرارداد پر جمعہ کو ووٹنگ کرے گی، امریکا

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کا مسودہ پیش کرے گا جس پر (آج) جمعہ کو ووٹنگ ہوگی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کے ترجمان نیٹ ایونز نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکی قرارداد، جس پر جمعہ کو ووٹنگ کی جائے گی، غیر واضح طور پر جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گی جن کا مقصد یرغمالیوں کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More