سیالکوٹ ،احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار گرفتار

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

سیالکوٹ۔22مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے شہر کےمختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر مختلف ہوٹلز مالکان کو احترام رمضان آرڈیننس کے اوقات کار کی خلاف ورزی پر4 دکانداروں کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا جو موقع پر وصول کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان مقررہ اوقات کار سے قبل اپنا کاروبار بند رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More