وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ 2024 کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

برسلز ۔21مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ 2024 کے موقع پر جمعرات کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔

دونوں وزراءخارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزراء نے دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید بڑھانے اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی اور ایپلی کیشنز میں تجربے اور مہارت کے اشتراک کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More