متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی کی جانب سے سفیروں کے اعزاز میں دی جانے والی افطار میں شرکت

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

دبئی۔21مارچ (اے پی پی): متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعرات کو راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی کی جانب سے یو اے ای میں مقیم سفیروں کے اعزاز میں راس الخیمہ میں دی جانے والی افطار میں شرکت کی۔ پاکستانی قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے راس الخیمہ کے حکمران کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More